پنجاب میں ہیلمٹ کی سرکاری قیمت مقرر کرنے کا فیصلہ

02:45 PM, 19 Jan, 2026

لاہور :پنجاب حکومت نے شہریوں کو مہنگے داموں ہیلمٹ فروخت کرنے کے مسئلے کا نوٹس لے لیا ہے۔ ذرائع کے مطابق، صوبائی حکومت ہیلمٹ کی سرکاری قیمت مقرر کرنے کے لیے مختلف تجاویز پر غور کر رہی ہے۔

مارکیٹ میں چار سو روپے والا ہیلمٹ بعض جگہیں دو ہزار روپے تک فروخت ہو رہا ہے۔ وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کو اس سلسلے میں رپورٹ بھی بھجوا دی گئی ہے۔

مزیدخبریں