مون سون کا چوتھا سپیل کل سے، ملک بھر میں بارشوں اور سیلاب کا خدشہ

11:51 AM, 19 Jul, 2025

لاہور:ملک بھر میں مون سون بارشوں کا چوتھا سپیل کل سے شروع ہو رہا ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق پنجاب، سندھ، بلوچستان اور خیبرپختونخوا کے کئی علاقوں میں شدید بارشوں اور تیز ہواؤں کا امکان ہے۔
پنجاب میں لاہور، راولپنڈی، مری اور دیگر شہروں میں موسلا دھار بارش متوقع ہے۔ دریائے سندھ کے مختلف حصوں میں سیلابی صورتحال پیدا ہو چکی ہے، جبکہ کراچی میں بھی ہلکی بارش کا امکان ہے۔
پنجاب میں مون سون سیزن کے دوران اب تک 123 اموات اور 462 زخمی رپورٹ ہو چکے ہیں۔ عوام کو احتیاط کی ہدایت جاری کی گئی ہے۔

مزیدخبریں