پنجاب میں مفت وائی فائی کا نیٹ ورک وسیع، 22 اضلاع اور 430 مقامات پر سروس

01:54 PM, 19 Jul, 2025

لاہور: پنجاب حکومت نے مفت وائی فائی کی سہولت کو بڑھاتے ہوئے لاہور کے 430 مقامات سمیت پورے صوبے کے 22 اضلاع میں یہ سروس فراہم کر دی ہے۔ یہ قدم شہریوں کو ڈیجیٹل سہولتیں مہیا کرنے اور ان کی روزمرہ زندگی کو آسان بنانے کے لیے اٹھایا گیا ہے۔

سیف سٹیز پروگرام کے تحت مفت وائی فائی اب لاہور، قصور، ننکانہ صاحب، شیخوپورہ، سیالکوٹ، گجرات، جہلم، اٹک، حسن ابدال، ساہیوال، اوکاڑہ اور مری جیسے اضلاع میں دستیاب ہے۔

یہ سروس وائی فائی 6 ٹیکنالوجی کے ذریعے چلائی جا رہی ہے، جس سے انٹرنیٹ کی رفتار میں خاطر خواہ اضافہ ہوا ہے۔ اب تک 37.22 ملین سے زائد صارفین نے 905 ٹیرا بائٹس ڈیٹا استعمال کیا ہے۔

سرکاری ترجمان کا کہنا ہے کہ اس سہولت کا استعمال بنیادی طور پر ایمرجنسی اور اہم مقاصد کے لیے کیا جائے، اور یہ ویڈیو اسٹریمنگ یا تفریح کے لیے نہیں ہے۔

مزیدخبریں