ڈپٹی کمشنر مظفرگڑھ عثمان طاہر جپہ کی ذمہ داریاں سنبھالتے ہی ہنگامی تیاریوں پر توجہ

06:32 PM, 19 Jul, 2025

مظفرگڑھ: نئے ڈپٹی کمشنر محمد عثمان طاہر جپہ نے ذمہ داریاں سنبھالتے ہی انتظامی سرگرمیوں میں تیزی لاتے ہوئے سیلاب سے نمٹنے کی تیاریوں پر توجہ مرکوز کر دی ہے۔ انہوں نے سینئر ممبر بورڈ آف ریونیو (SMBR) کے ساتھ ویڈیو لنک کے ذریعے اجلاس میں شرکت کی، جس میں مون سون کے دوران ہنگامی حالات سے نمٹنے کے اقدامات کا جائزہ لیا گیا۔

اجلاس میں ضلعی انتظامیہ کے افسران، بشمول ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو عوید ارشاد بھٹی، یوسف چھینہ اور اظہر ظہور شریک ہوئے۔

ڈپٹی کمشنر عثمان طاہر جپہ نے افسران کو ہدایت کی کہ عوامی تحفظ کے لیے تمام ضروری اقدامات کو بروقت مکمل کیا جائے اور وسائل کی دستیابی کو یقینی بنایا جائے۔

انہوں نے واضح کیا کہ ان کی ترجیحات میں شفاف انتظامیہ، جوابدہی اور شہریوں کی بروقت خدمت سرفہرست ہوں گی۔ چارج سنبھالنے کے ساتھ ہی انہوں نے سرکاری امور کی انجام دہی کا باضابطہ آغاز کر دیا ہے، جس سے ضلعی سطح پر فعال اور مؤثر گورننس کی امید بڑھ گئی ہے۔

مزیدخبریں