لاہور میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 215 ٹریفک حادثات، 261 افراد زخمی

07:01 PM, 19 Jul, 2025

لاہور: ریسکیو حکام کے مطابق لاہور شہر میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 215 ٹریفک حادثات رپورٹ ہوئے ہیں، جن کے نتیجے میں 261 افراد زخمی ہو گئے۔ ان زخمیوں میں 90 افراد کو شدید زخمی حالت میں مقامی ہسپتالوں میں منتقل کیا گیا، جبکہ 171 معمولی زخمیوں کو موقع پر ہی طبی امداد فراہم کی گئی۔

ریسکیو حکام کے مطابق یہ حادثات زیادہ تر ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی کے باعث پیش آئے ہیں۔ حکام نے شہریوں کو احتیاط کی تلقین کرتے ہوئے کہا ہے کہ وہ ٹریفک قوانین کی پیروی کریں تاکہ ایسے حادثات کو کم کیا جا سکے۔
 

مزیدخبریں