پاکستان کا عالمی امن میں کردار، علامہ طاہر اشرفی کا عسکری و سول قیادت کو خراجِ تحسین

04:10 PM, 19 Jun, 2026

لاہور: علامہ طاہر محمود اشرفی نے جمعہ کے خطبے میں عالمی امن کے قیام میں پاکستان کے کردار کو نمایاں قرار دیتے ہوئے ملک کی عسکری اور سول قیادت کو خراجِ تحسین پیش کیا۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان آج یومِ تشکر کے طور پر اس بات کا اظہار کر رہا ہے کہ اللہ تعالیٰ نے ملک کو مختلف مواقع پر عزت، کامیابی اور وقار عطا کیا ہے۔

ان کے مطابق پاکستان نے ماضی میں دفاعی میدان میں کامیابیاں حاصل کیں اور اب عالمی سطح پر امن کے فروغ میں بھی مؤثر کردار ادا کر رہا ہے۔

علامہ طاہر اشرفی نے کہا کہ اس پیش رفت کا سہرا فیلڈ مارشل سید عاصم منیر اور وزیرِاعظم پاکستان کی قیادت کو جاتا ہے جن کی مدبرانہ حکمتِ عملی کے باعث یہ ممکن ہوا۔

انہوں نے مزید کہا کہ پاکستان کے دوست اور اسلامی ممالک نے بھی اس عمل میں مثبت کردار ادا کیا ہے اور پاکستان پر اعتماد کا اظہار کیا ہے۔

مزیدخبریں