لاہور کی تاریخی شناخت کی بحالی: سڑکوں اور کالجوں کے پرانے نام واپس لانے کا فیصلہ

02:58 PM, 19 Mar, 2026

لاہور: پنجاب حکومت نے شہر کے ثقافتی ورثے کے تحفظ کے لیے لاہور کی قدیم شاہراہوں، گلیوں اور عمارتوں کے پرانے نام بحال کرنے کا اصولی فیصلہ کر لیا ہے۔ میاں نواز شریف اور وزیراعلیٰ مریم نواز کی زیرِ صدارت اجلاس میں طے پایا کہ یونیورسٹی کا درجہ پانے والے سرکاری کالجوں کے ناموں سے 'یونیورسٹی' کا لاحقہ ہٹا کر ان کی اصل تاریخی پہچان بحال کی جائے گی۔
اندورن شہر کے 8 تاریخی راستوں اور قدیم فصیل کو اصل حالت میں بحال کیا جائے گا۔شاہ عالم گیٹ سے رنگ محل تک راستہ صرف پیدل چلنے والوں کے لیے ہوگا، جہاں سیاحوں کے لیے الیکٹرک کارٹس چلیں گی۔
نیو میوزیم بلاک میں عالمی معیار کی گیلریز اور ٹولنٹن مارکیٹ کے عقب میں 'کانونٹ گارڈن' تعمیر ہوگا۔داتا دربار کی 18 کنال پر توسیع اور نیلا گنبد سمیت پاک ٹی ہاؤس کی تاریخی شکل میں بحالی کی جائے گی۔گنجان علاقوں میں انڈر گراؤنڈ پارکنگ اور تاریخی عمارتوں کی دیکھ بھال کے لیے 'ستھرا پنجاب' کا خصوصی ونگ بنایا جائے گا۔

مزیدخبریں