رمضان نگہبان پیکج کی کامیاب تکمیل: مستحقین کی عزتِ نفس پر حرف نہیں آنے دیا، عظمیٰ بخاری

03:02 PM, 19 Mar, 2026

لاہور : وزیر اطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری نے کہا ہے کہ پنجاب حکومت نے "رمضان نگہبان پیکج" کے تمام اہداف کامیابی سے حاصل کر لیے ہیں اور امداد کی تقسیم کے دوران کسی بھی شہری کی عزتِ نفس کو مجروح نہیں ہونے دیا گیا۔اپنے ایک حالیہ بیان میں صوبائی وزیر اطلاعات نے بتایا کہ حکومت نے اربوں روپے مالیت کے اس ریلیف پیکج کے تینوں بنیادی مقاصد پورے کر لیے ہیں۔


    امدادی کارڈز: لاکھوں مستحق افراد کو ان کے گھر کی دہلیز پر شفاف طریقے سے کارڈز کی فراہمی۔

    مریم کے دسترخوان: روزانہ کی بنیاد پر ہزاروں شہریوں کے لیے معیاری افطار کا اہتمام۔

    سہولت بازار: عوام کو سستی اشیاء خورونوش کی فراہمی کے لیے فعال مارکیٹیں 

عظمیٰ بخاری کا کہنا تھا کہ ماضی میں عوام حکومت کو تلاش کرتے تھے، لیکن اب وزیراعلیٰ مریم نواز کی قیادت میں حکومتی وسائل خود لوگوں کے دروازوں تک پہنچ رہے ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ وزراء اور افسران کو عوامی خدمت کا جو عملی درس دیا گیا ہے، وہی اصل میں "حقیقی انقلاب" ہے۔
ان کا مزید کہنا تھا کہ 'مریم کے دسترخوان' نے پنجاب میں خدمتِ خلق کی ایک نئی اور روشن مثال قائم کر دی ہے جس سے عام آدمی کو براہِ راست ریلیف ملا ہے۔

مزیدخبریں