عید پر لاہور میں پھولوں کی بہار: پی ایچ اے کا شہریوں کے لیے "خوبصورت تحفہ"

03:27 PM, 19 Mar, 2026

لاہور: عید الفطر کے پرمسرت موقع پر جہاں پورا شہر جشن کی تیاریوں میں مصروف ہے، وہیں پارکس اینڈ ہارٹیکلچر اتھارٹی (PHA) نے لبرٹی چوک کو رنگ برنگے پھولوں اور پودوں سے سجا کر شہریوں کے لیے ایک شاندار بصری تحفہ پیش کر دیا ہے۔
باغبانوں کی انتھک محنت اور مہارت نے لبرٹی چوک کی خوبصورتی کو چار چاند لگا دیے ہیں۔ جدید ہارٹیکلچر کے فن پاروں اور نایاب پھولوں کی سجاوٹ نے پورے علاقے کو ایک حسین گلستاں میں بدل دیا ہے، جو شہریوں کا دل موہ لینے کے لیے مکمل طور پر تیار ہے۔
بارش کے بعد نکھری ہوئی فضا اور ان تازہ پھولوں کی مہک نے ماحول کو مزید سحر انگیز بنا دیا ہے۔ توقع ہے کہ عید کی چھٹیوں کے دوران لبرٹی چوک شہریوں کی توجہ کا مرکز رہے گا، جہاں فیملیز اور نوجوان عید کی خوشیوں کو یادگار بنانے کے لیے رخ کریں گے۔

مزیدخبریں