لاہور : عید الفطر کے قریب آتے ہی نئے نوٹوں کی مانگ میں بے پناہ اضافہ ہو گیا ہے، جس کا فائدہ اٹھاتے ہوئے منافع خوروں نے نئے نوٹوں کی کاپیاں (گڈیاں) منہ مانگے داموں فروخت کرنا شروع کر دی ہیں۔
سٹیٹ بینک اور دیگر کمرشل بینکوں کے باہر نئے نوٹوں کے حصول کے لیے شہریوں کا شدید رش دیکھا جا رہا ہے۔ دور دراز سے آئے شہری گھنٹوں قطاروں میں کھڑے رہنے پر مجبور ہیں، تاہم بینکوں سے محدود سپلائی کے باعث اکثر شہریوں کو مایوسی کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔