لاہور: پنجاب حکومت نے سول ڈیفنس کو جدید ٹیکنالوجی سے لیس کرنے کے لیے ایک بڑا قدم اٹھاتے ہوئے محکمہ کو جدید ترین اینٹی ڈرون گنز فراہم کر دی ہیں، جو دشمن کے کسی بھی فضائی خطرے کا منہ توڑ جواب دینے کی صلاحیت رکھتی ہیں۔محکمہ داخلہ کی جانب سے فراہم کردہ ان گنز کی تکنیکی صلاحیتیں درج ذیل ہیں۔ یہ گن دور فاصلے سے ہی دشمن کے کسی بھی ڈرون کی شناخت کر کے اسے باآسانی ناکارہ بنانے کی صلاحیت رکھتی ہے۔
صرف 6 کلو وزن ہونے کی وجہ سے اسے ایک جگہ سے دوسری جگہ منتقل کرنا اور استعمال کرنا انتہائی آسان ہے۔ یہ گن ڈرون کے سگنلز کو جام کر کے اسے زمین بوس کرنے یا کنٹرول سے باہر کرنے کی جدید ٹیکنالوجی سے لیس ہے۔
ترجمان کے مطابق، محکمہ داخلہ نے فیصلہ کیا ہے کہ مرحلہ وار پنجاب کے تمام اضلاع میں سول ڈیفنس کے عملے کو یہ اینٹی ڈرون گنز فراہم کی جائیں گی۔ اس اقدام کا مقصد عوامی مقامات، حساس تنصیبات اور اہم اجتماعات کی سکیورٹی کو جدید خطوط پر استوار کرنا ہے۔
پنجاب سول ڈیفنس اب پہلے سے زیادہ طاقتور: جدید "اینٹی ڈرون گنز" بیڑے میں شامل
03:35 PM, 19 Mar, 2026