عید کی چھٹیوں میں غیر قانونی تعمیرات پر کڑی نظر: ایل ڈی اے افسران کا ڈیوٹی روسٹر جاری

03:38 PM, 19 Mar, 2026

لاہور : لاہور ڈویلپمنٹ اتھارٹی (LDA) نے عید الفطر کی تعطیلات کے دوران شہر میں غیر قانونی تعمیرات کی روک تھام کے لیے ایک جامع سکیورٹی اور مانیٹرنگ پلان تیار کر لیا ہے، جس کے تحت افسران اور فیلڈ ٹیمیں چھٹیوں کے باوجود ڈیوٹی پر موجود رہیں گی۔
ایل ڈی اے انتظامیہ کی جانب سے جاری کردہ اعلامیے کے مطابق  عید کے ایام میں ایل ڈی اے کی انفورسمنٹ ٹیمیں فیلڈ میں مکمل طور پر متحرک رہیں گی تاکہ چھٹیوں کا فائدہ اٹھا کر کی جانے والی غیر قانونی تعمیرات کو روکا جا سکے۔
 ایل ڈی اے کے کنٹرولڈ ایریاز میں چیف ٹاؤن پلانرز خود نگرانی کے فرائض انجام دیں گے اور روزانہ کی بنیاد پر رپورٹ طلب کی جائے گی۔
انتظامیہ کا کہنا ہے کہ عید کی تعطیلات کے دوران کسی بھی غیر قانونی تعمیر، نقشے کی خلاف ورزی یا تجاوزات کو برداشت نہیں کیا جائے گا۔ خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف فوری طور پر مسماری کی کارروائی اور قانونی چارہ جوئی کی جائے گی۔

مزیدخبریں