لاہور : سٹی ٹریفک پولیس لاہور نے شہریوں کی سہولت کے لیے ڈرائیونگ لائسنس کے اجرا کے طریقہ کار میں بڑی تبدیلی کا فیصلہ کیا ہے، جس کے تحت اب موٹر سائیکل سواروں کو لائسنس بنوانے کے لیے مخصوص مراکز کے چکر نہیں لگانے پڑیں گے۔
سی ٹی او لاہور ڈاکٹر اطہر وحید کے مطابق موٹر سائیکل سوار اب "آن روڈ" کہیں سے بھی اپنا ڈرائیونگ لائسنس بنوا سکیں گے۔ لاہور سمیت پنجاب بھر میں اب لائسنس کے حصول کے لیے ڈرائیونگ ٹیسٹنگ سینٹرز پر جانے کی شرط ختم کی جا رہی ہے۔
جدید ٹیکنالوجی کو اپناتے ہوئے ٹریفک پولیس نے فیصلہ کیا ہے کہ انٹرنیشنل لائسنس کے علاوہ دیگر تمام اقسام کے لائسنسز کا اب "ورچوئل کارڈ" جاری کیا جائے گا۔شہری اپنے موبائل فون پر ہی اپنا لائسنس دکھا سکیں گے، جس سے فزیکل کارڈ گم ہونے یا ساتھ رکھنے کی پریشانی ختم ہو جائے گی۔
ڈرائیونگ لائسنس کے حصول میں بڑی آسانی: اب ٹیسٹنگ سینٹرز جانے کی ضرورت نہیں رہے گی
03:47 PM, 19 Mar, 2026