گائے اور بھینس کے دودھ کے نام پر جعلی دودھ بنانے والا کاروبار پکڑا گیا

04:25 PM, 19 Nov, 2025

لاہور:لاہور کے علاقے چونگی امرسدھو میں پنجاب فوڈ اتھارٹی نے گائے اور بھینس کے دودھ کے نام پر جعلی دودھ تیار اور فروخت کرنے والے کاروبار کو ناکام بنا دیا۔

کارروائی کے دوران جعلی یونٹ سے 11 ڈرم اور 4 من تیار دودھ نما محلول، 3 بوریوں میں دودھ کا پاؤڈر، 4 سلنڈر، 4 فریزر، دودھ تیار کرنے کی مشینیں اور دیگر سامان ضبط کر لیا گیا۔

پنجاب فوڈ اتھارٹی کا کہنا ہے کہ یہ کارروائی عوام کو معیار اور صحت کے حوالے سے محفوظ دودھ فراہم کرنے کے لیے کی گئی ہے۔

مزیدخبریں