پنجاب کے 10 اضلاع میں ٹری واشنگ مہم جاری، سموگ تدارک میں اضافہ

04:29 PM, 19 Nov, 2025

لاہور:پنجاب کے دس اضلاع میں ٹری واشنگ مہم باقاعدگی سے جاری ہے، جس میں لاہور، گوجرانوالہ، راولپنڈی، سرگودھا، فیصل آباد، ساہیوال، ملتان، بہاولپور، ڈی جی خان اور سیالکوٹ شامل ہیں۔

ڈائریکٹوریٹ جنرل پنجاب ہارٹیکلچر اتھارٹی کی جانب سے اقدامات میں اضافہ کیا گیا ہے اور سیکرٹری ہاؤسنگ نورالامین مینگل کی ہدایت پر سموگ تدارک سرگرمیوں میں بھی اضافہ کیا گیا ہے۔ حکام کے مطابق، ٹری واشنگ سے درختوں کی اچھی نشونما اور استعداد کار میں بہتری آتی ہے، جس سے شہر کے ماحولیاتی معیار کو بہتر بنانے میں مدد ملتی ہے۔

مزیدخبریں