لاہور سمیت پنجاب میں مشرقی ہوائیں مسلسل شہر کی جانب بڑھ رہی ہیں، جس کے باعث بھارت کے سرحدی علاقوں سے آلودہ ہوا پنجاب میں داخل ہو گئی ہے۔ امرتسر، جالندھر اور لدھیانہ میں بلند PM2.5 لیول کی وجہ سے لاہور اور قصور تک فضائی آلودگی کے اثرات محسوس کیے جا رہے ہیں۔
حکام کے مطابق ہوا کی رفتار محض 0 سے 2 میل فی گھنٹہ ہے، جس سے رات اور صبح کے وقت آلودگی زمین کے قریب پھنس گئی۔ درجہ حرارت میں تیزی سے کمی اور انورژن لیئر نے سموگ کو شہر پر جمع کر دیا، جبکہ بڑھتی ہوئی نمی اور بادلوں نے فضائی آلودگی کو اوپر اٹھنے سے روک دیا ہے۔