لاہور: شالیمار سے پیشہ ور خواتین چور گینگ گرفتار

04:33 PM, 19 Nov, 2025

لاہور:لاہور کے علاقے شالیمار سے پولیس نے پیشہ ور دو رکنی خواتین چور گینگ کو گرفتار کر لیا۔ خواتین عموماً گاہک کی صورت اختیار کر کے مختلف دوکانوں، مارٹس اور شاپنگ مالز سے قیمتی اشیاء چوری کر کے رفو چکر ہو جاتی تھیں۔

ڈولفن ٹیم نے مقامی تاجروں کی شکایات پر کارروائی کرتے ہوئے خواتین کو گرفتار کیا۔ حکام کے مطابق خواتین کو مختلف فوٹیجز میں چوری کرتے دیکھا جا سکتا ہے۔

مزیدخبریں