لاہور: ایل ڈی اے کا غیر قانونی ہاؤسنگ سکیموں اور کمرشل عمارتوں کے خلاف گرینڈ آپریشن

04:34 PM, 19 Nov, 2025

لاہور ڈویلپمنٹ اتھارٹی (ایل ڈی اے) نے غیر قانونی ہاؤسنگ سکیموں اور کمرشل عمارتوں کے خلاف گرینڈ آپریشن کیا۔ ٹیموں نے ڈائریکٹر میٹرو پولیٹن زون ٹو اور زون تھری کے علاقے میں 18 غیر قانونی ہاؤسنگ سکیموں کے دفاتر، باؤنڈری والز، گیٹس، سڑکیں اور دیگر سٹرکچرز مسمار کر دیے۔

اسی طرح ایل ڈی اے کنٹرولڈ ایریا میں غیر قانونی کمرشل عمارتوں کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے مختلف علاقوں میں 62 املاک سربمہر کی گئیں۔ حکام کے مطابق یہ اقدامات غیر قانونی تعمیرات کے خاتمے اور شہری منصوبہ بندی کے تحفظ کے لیے کیے گئے ہیں۔

مزیدخبریں