لاہور:لاہور سمیت پنجاب بھر میں قومی اسمبلی کی 5 اور صوبائی اسمبلی کی 7 نشستوں پر ضمنی انتخابات کا انعقاد کیا جا رہا ہے۔ پنجاب پولیس نے سیکیورٹی کے لیے خصوصی پلان تیار کر لیا ہے تاکہ پولنگ کے دوران امن و امان برقرار رہے۔
لاہور میں 2,450 اور پورے پنجاب میں مجموعی طور پر 16,333 افسران و اہلکار پولنگ سٹیشنز پر سیکیورٹی ڈیوٹیاں انجام دیں گے۔ پولیس کے مطابق یہ اقدامات انتخابات کو شفاف اور پرامن بنانے کے لیے کیے گئے ہیں۔