لاہور :انجینئر الطاف حسین نیشنل گرڈ کمپنی آف پاکستان لمیٹڈ (این جی سی) کے منیجنگ ڈائریکٹر مقرر ہو گئے ہیں۔ الطاف حسین کے پاس بجلی کی ترسیل اور تقسیم کے شعبے میں تین دہائیوں سے زائد بین الاقوامی تجربہ ہے، جن میں کینیڈا میں 27 سال خدمات شامل ہیں۔
انہوں نے عہدہ سنبھالتے ہی اپنی ٹیم سے آن لائن اجلاس میں خطاب کیا اور این جی سی کو جدت، ٹیکنالوجی اور ٹیم ورک پر مبنی ادارہ بنانے کا وژن پیش کیا۔
این جی سی کی تنظیم نو کے تحت کمپنی کو قومی ترسیلی خدمات کی کمپنی کے طور پر قائم کیا گیا ہے اور آئی ایس ایم ، ای آئی ڈی ایم سی دو نئے ادارے بھی بنائے گئے ہیں ۔ الطاف حسین نے ترسیلی نیٹ ورک اور مارکیٹ آپریشنز کی بہتری پر خصوصی توجہ دینے کا اعلان کیا۔