سرگودھا :وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے الیکٹرک بسوں کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ وزیراعظم شہباز شریف کو سعودی عرب میں جو عزت ملی، دنیا دیکھتی رہ گئی۔ ان کا کہنا تھا کہ ایک وقت تھا جب وزیراعظم کو جہاز سے اتارا جاتا تھا، اور آج شہباز شریف کو جنگی جہازوں کی سلامی دی جا رہی ہے۔
مریم نواز نے کہا کہ شہباز شریف کی محنت اور بصیرت کو سلام پیش کرتی ہوں، آج پاکستان ترقی کی راہ پر گامزن ہے۔ انہوں نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی محلے کی عورتوں کی طرح روز کسی نہ کسی ملک سے الجھتے تھے، جبکہ نواز شریف کے وژن کی بدولت اب روز اچھی خبریں سننے کو ملتی ہیں۔
فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کے حوالے سے وزیراعلیٰ نے کہا کہ انہوں نے جنگ میں بھارت کو عبرتناک شکست دی، اور آج دنیا پاکستان کی تعریف اور عزت کر رہی ہے۔