لاہور بورڈ میں انٹرمیڈیٹ پیپرز کی ری چیکنگ کیلئے درخواستوں کا آغاز

05:16 PM, 19 Sep, 2025


لاہور : لاہور بورڈ نے انٹرمیڈیٹ سال 2025 کے امتحانات کے پیپرز کی ری چیکنگ کے لیے درخواستوں کی وصولی کا آغاز کر دیا ہے۔ بورڈ حکام کے مطابق امیدوار 3 اکتوبر 2025 تک ری چیکنگ کے لیے درخواست دے سکتے ہیں۔

درخواستیں صرف آن لائن موڈ میں وصول کی جا رہی ہیں، جس کے تحت امیدوار گھر بیٹھے بورڈ کی ویب سائٹ کے ذریعے اپنی درخواست جمع کرا سکتے ہیں۔

ری چیکنگ کے لیے فی مضمون فیس 1200 روپے مقرر کی گئی ہے۔ تاہم، اگر کسی پیپر کی مارکنگ میں غلطی ثابت ہو جائے تو متعلقہ امیدوار کو جمع شدہ فیس واپس کر دی جائے گی۔

امیدواروں کو مشورہ دیا گیا ہے کہ وہ مقررہ تاریخ سے قبل اپنی درخواستیں مکمل کر لیں تاکہ کسی قسم کی تکنیکی یا انتظامی رکاوٹ سے بچا جا سکے۔

مزیدخبریں