لاہور: انسداد دہشت گردی عدالت لاہور نے سابق وزیر خارجہ اور پاکستان تحریک انصاف کے رہنما شاہ محمود قریشی کی عبوری ضمانت میں 31 اکتوبر تک توسیع کر دی ہے۔
ضمانت کا فیصلہ مسلم لیگ نون کے آفس جلانے کے مقدمے سمیت دیگر مقدمات میں دیا گیا ہے۔ عدالت نے درخواست گزار کو موقع دیا ہے کہ وہ اپنے مؤقف کے ساتھ آئندہ سماعت پر پیش ہوں۔