لاہور :لاہور جنرل ہسپتال میں منکی پاکس کے مریض کی بہتر دیکھ بھال اور مؤثر علاج کے لیے میڈیکل بورڈ تشکیل دے دیا گیا ہے۔ بورڈ کا نوٹیفکیشن پرنسپل امیر الدین میڈیکل کالج، پروفیسر فاروق افضل کی منظوری کے بعد جاری کیا گیا۔
میڈیکل بورڈ مریض رحمت علی کا روزانہ معائنہ کرے گا اور اس کی کلینیکل کنڈیشن، علاج اور صحت یابی کی صورت حال کی رپورٹ میڈیکل سپرنٹنڈنٹ ڈاکٹر فریاد حسین کو پیش کرے گا۔
یہ اقدام منکی پاکس کے مریضوں کی صحت کی بہتر نگرانی اور تیزی سے صحت یابی کو یقینی بنانے کے لیے اٹھایا گیا ہے۔