پنجاب میں منکی پاکس کی صورتحال پر ہنگامی اجلاس، وزیر صحت خواجہ عمران نذیر کا ایڈوائزری نہ جاری کرنے پر اظہارِ برہمی

06:40 PM, 19 Sep, 2025

لاہور :صوبائی وزیر صحت و آبادی پنجاب خواجہ عمران نذیر کی زیر صدارت منکی پاکس کی حالیہ صورتحال پر ایک ہنگامی اجلاس منعقد ہوا، جس میں صوبے میں بیماری کے پھیلاؤ، روک تھام اور ممکنہ اقدامات کا جائزہ لیا گیا۔

اجلاس کے دوران خواجہ عمران نذیر نے منکی پاکس سے متعلق بروقت اور مؤثر ایڈوائزری جاری نہ کرنے پر متعلقہ حکام پر سخت برہمی کا اظہار کیا۔ وزیر صحت نے حکام کو فوری طور پر واضح اور جامع ایڈوائزری جاری کرنے کی ہدایت دی تاکہ عوام کو بیماری سے بچاؤ کے حوالے سے بروقت آگاہی فراہم کی جا سکے۔

صوبائی وزیر نے منکی پاکس کے متاثرہ مریض کے خاندان کے افراد کی فوری اسکریننگ کرنے کی ہدایت بھی جاری کی اور کہا کہ کسی بھی ممکنہ پھیلاؤ کو روکنے کے لیے مؤثر نگرانی اور ٹریسنگ کا نظام فوری طور پر فعال کیا جائے۔

مزیدخبریں