لاہور: وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کی ہدایت پر محکمہ داخلہ کی جانب سے ڈیرہ غازی خان ڈویژن میں امن و امان کو یقینی بنانے کے لیے خصوصی اقدامات کیے جا رہے ہیں۔ اس سلسلے میں صوبائی وزیر اور چیئرمین کابینہ کمیٹی برائے امن و امان خواجہ سلمان رفیق سے ڈی جی خان ڈویژن سے تعلق رکھنے والے ارکان اسمبلی نے ملاقات کی۔
اجلاس میں ویڈیو لنک کے ذریعے وفاقی وزیر سردار اویس لغاری، صوبائی وزیر سردار شیر علی گورچانی اور رکن پنجاب اسمبلی شمشیر علی مزاری نے بھی شرکت کی۔ اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے خواجہ سلمان رفیق کا کہنا تھا کہ وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کی قیادت میں صوبہ بھر کے امن و امان کو فول پروف بنایا جا رہا ہے۔