پنجاب میں اسلحہ ڈیلرز کا مکمل ریکارڈ ڈیجیٹل کرنے کا فیصلہ، آن لائن انوینٹری لازمی

03:49 PM, 20 Aug, 2026

لاہور: وزیراعلیٰ پنجاب کے وژن ’’غیر قانونی اسلحے سے پاک، محفوظ پنجاب‘‘ کے تحت صوبے میں اسلحہ کی خرید و فروخت کی نگرانی مزید مؤثر بنانے کے لیے اہم اقدام اٹھایا گیا ہے۔ محکمہ داخلہ پنجاب نے تمام اسلحہ ڈیلرز کے لیے ڈیجیٹل انوینٹری لازمی قرار دے دی۔

محکمہ داخلہ پنجاب کے مطابق صوبے بھر کے اسلحہ ڈیلرز اپنے پاس موجود اسلحے کے مکمل اسٹاک اور ہر قسم کی خرید و فروخت کا ریکارڈ آن لائن پورٹل پر درج کرنے کے پابند ہوں گے۔

نئے نظام کے تحت ہر ڈیلر کے پاس موجود بندوقوں، گولیوں اور دیگر اسلحے کی مکمل تفصیلات محکمہ داخلہ کے آن لائن پورٹل پر دستیاب ہوں گی۔ اس اقدام سے اسلحے کے اسٹاک کی نگرانی، خرید و فروخت کے ریکارڈ کی جانچ اور غیر قانونی اسلحے کی روک تھام میں مدد ملے گی۔

محکمہ داخلہ کا کہنا ہے کہ ڈیجیٹل نظام کے ذریعے اسلحہ ڈیلرز کے ریکارڈ کو مرکزی سطح پر مانیٹر کیا جا سکے گا، جس سے پنجاب کو غیر قانونی اسلحے سے پاک اور محفوظ بنانے کے اقدامات کو مزید مؤثر بنایا جائے گا۔

مزیدخبریں