پنجاب میں سکول کھلنے سے قبل 100 فیصد معائنہ لازمی قرار

05:36 PM, 20 Aug, 2026

لاہور(اویس گجر) پنجاب بھر کے تمام سرکاری سکول موسم گرما کی تعطیلات کے بعد 24 اگست کو دوبارہ کھلیں گے، تاہم سکولوں کی بحالی سے قبل تمام سرکاری تعلیمی اداروں کا مکمل معائنہ لازمی قرار دے دیا گیا ہے۔

حکام کی جانب سے پنجاب بھر کے سرکاری سکولوں کا 100 فیصد معائنہ مکمل کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔ معائنے کے دوران سکولوں میں صفائی ستھرائی، کلاس رومز، واش رومز، کھیل کے میدان اور دیگر ضروری مقامات کی حالت کا جائزہ لیا جائے گا۔

اس کے علاوہ اسکولوں میں طلبہ کے لیے بنیادی سہولیات اور محفوظ تعلیمی ماحول کی دستیابی بھی یقینی بنائی جائے گی۔

مزیدخبریں