کلمہ چوک اور گلبرگ میں پولیس گاڑیاں جلانے کے مقدمات کا فیصلہ آج متوقع، حتمی بحث آج ہوگی

12:20 PM, 20 Dec, 2025

لاہور:لاہور کے کلمہ چوک اور گلبرگ میں پولیس کی گاڑیاں جلانے کے مقدمات کی سماعت آج بھی جاری ہے۔ کلمہ چوک میں کنٹینر جلانے کے مقدمے میں گواہان کی شہادت مکمل ہو چکی ہے، اور انسداد دہشت گردی عدالت نے مقدمے کی حتمی بحث کے لیے سماعت آج رکھی ہے۔

حتمی بحث کے بعد مقدمے کا فیصلہ آج سنائے جانے کا امکان ہے۔ یہ مقدمات لاہور میں سیاسی احتجاجات کے دوران پیش آئے تھے، اور ان میں دہشت گردی کی دفعات شامل کی گئی ہیں۔

مزیدخبریں