لاہور:اینٹی نارکوٹکس فورس (اے این ایف) نے لاہور کے مختلف مقامات پر منشیات فروشوں کے خلاف بڑی کارروائیاں کرتے ہوئے بھاری مقدار میں منشیات برآمد کی ہیں۔
پہلی کارروائی لاہور کے علامہ اقبال ائیرپورٹ پر کی گئی جہاں جدہ جانے والے ایک مسافر سے 15 کلو گرام آئس برآمد ہوئی۔ اسی ائیرپورٹ پر ایک اور کارروائی میں کارگو شیڈ سے برطانیہ جانے والے پارسل میں 35 کلو گرام ہیروئن پکڑی گئی۔
دوسری جانب، جی پی او لاہور سے آسٹریلیا جانے والے ایک پارسل میں کپڑوں کے اندر چھپایا گیا ڈیڑھ کلو گرام آئس بھی برآمد کیا گیا۔
اینٹی نارکوٹکس فورس کی یہ کارروائیاں منشیات کی اسمگلنگ کی روک تھام کے لیے ایک اہم قدم ثابت ہوئی ہیں