یشما گل کی نامناسب ویڈیو وائرل، سوشل میڈیا پر شدید تنقید کا سامنا

01:12 PM, 20 Dec, 2025

اسلام آباد: پاکستان کی معروف اداکارہ اور ماڈل یشما گل ایک بار پھر سوشل میڈیا پر اپنی ایک ویڈیو کے باعث تنقید کی زد میں آگئیں۔ یشما گل، جو کہ اپنے بے باک بیانات اور بولڈ لباس کی وجہ سے اکثر توجہ کا مرکز بنتی ہیں، اس بار لاہور میں ہونے والے برائیڈل ویک ایونٹ میں شریک ہوئیں، جہاں انہوں نے ایک شخص کو  گلے لگا لیا۔

ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوتے ہی صارفین نے ان کی اس حرکت پر سخت ردعمل دیا۔ کچھ لوگوں نے انہیں "بے شرم" اور "غیر مناسب" قرار دیتے ہوئے کہا کہ سلیبریٹیز کو اپنی عزت اور حدود کا خیال رکھنا چاہیے۔ ایک صارف نے تبصرہ کیا، "یہ حد سے زیادہ گرگئے ہیں، اللہ انہیں ہدایت دے۔"

اس ویڈیو کی وائرل ہونے کے بعد یشما گل نے ابھی تک اس پر کوئی ردعمل نہیں دیا، تاہم سوشل میڈیا پر اس ویڈیو کے حوالے سے بحث جاری ہے۔

مزیدخبریں