ڈکی بھائی سمیت جوائے ایپس تشہیری کیس میں پیش رفت

06:03 PM, 20 Dec, 2025


لاہور: معروف یوٹیوبر سعد الرحمان المعروف ڈکی بھائی اور دیگر شریک ملزموں کے خلاف جوائے ایپس کی تشہیر اور ترغیب کے مقدمے میں ایک ملزم کی عدم پیشی کے باعث فردِ جرم عائد نہ کی جا سکی۔

جوڈیشل مجسٹریٹ نے مقدمے کی سماعت کی، جس میں ڈکی بھائی، ان کی اہلیہ عروب جتوئی سمیت دیگر ملزم عدالت میں پیش ہوئے، تاہم شریک ملزم سبحان پیش نہ ہو سکا۔ ملزموں کی تعداد مکمل نہ ہونے کے باعث عدالت نے فردِ جرم عائد کرنے کی کارروائی آئندہ سماعت تک ملتوی کر دی۔

عدالت نے حکم دیا کہ آئندہ سماعت پر تمام ملزموں کی حاضری یقینی بنائی جائے۔ مقدمے کی مزید سماعت 3 جنوری کو ہو گی۔

دوسری جانب عدالت نے ڈکی بھائی کی جانب سے ضبط شدہ اشیا اپنی سپرد داری پر لینے کی درخواست پر کارروائی 22 دسمبر تک ملتوی کر دی۔

مزیدخبریں