لاہور میں انسداد پولیو مہم کے کیچ اپ مرحلے کا آغاز، بچوں کو قطرے لازمی پلانے کی ہدایت

06:06 PM, 20 Dec, 2025

لاہور: لاہور میں انسداد پولیو مہم کے کیچ اپ مرحلے کا آغاز کر دیا گیا ہے، جس کے دوران پولیو ویکسین سے محروم بچوں کو قطرے پلائے جا رہے ہیں۔ انسداد پولیو پروگرام کے سربراہ کے مطابق کیچ اپ کے لیے دو دن مخصوص کیے گئے ہیں تاکہ تمام بچوں کو ویکسین فراہم کی جا سکے۔

والدین سے تاکید کی گئی ہے کہ وہ اپنے بچوں، خاص طور پر نومولود بچوں کو پولیو کے قطرے لازمی پلوائیں تاکہ بیماری سے مکمل تحفظ یقینی بنایا جا سکے۔

مہم کے دوران پنجاب بھر میں اب تک 1 کروڑ 74 لاکھ بچوں کو پولیو کے قطرے پلائے جا چکے ہیں۔

مزیدخبریں