پنجاب فوڈ اتھارٹی کا ناقص مٹھائیاں تیار کرنے والے یونٹ کے خلاف ایکشن، ہزاروں کلو کھویا ضبط

06:32 PM, 20 Dec, 2025

لاہور: پنجاب فوڈ اتھارٹی نے مدینہ کالونی میں ناقص کھوئے کی ملاوٹ سے مٹھائیاں تیار کرنے والے ایک یونٹ کے خلاف کارروائی کی ہے اور اسے بند کر دیا گیا ہے۔ مقدمہ بھی درج کر لیا گیا ہے۔

ڈائریکٹر جنرل فوڈ اتھارٹی عاصم جاوید کے مطابق مینوفیکچرنگ ایریا میں ناقص انتظامات اور حشرات کی بھرمار پائی گئی۔ قوانین کے مطابق حشرات کی روک تھام کے لیے مناسب اقدامات نہ ہونے کی بنا پر یہ کارروائی عمل میں لائی گئی۔

اس موقع پر 400 کلو ناقص کھویا، 175 کلو پاؤڈر، 1 من گھی، 35 ٹین، 4 سلنڈر، مکسنگ مشینیں اور دیگر سامان ضبط کیا گیا۔وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کے ویژن کے مطابق فوڈ سیفٹی کو یقینی بنانا اولین ترجیح ہے تاکہ عوام کو محفوظ اور معیاری خوراک فراہم کی جا سکے۔

مزیدخبریں