لاہور: رمضان المبارک کا پہلا جمعہ، مساجد اور امام بارگاہوں پر سکیورٹی کے انتہائی سخت انتظامات

02:18 PM, 20 Feb, 2026

لاہور: رمضان المبارک کے پہلے جمعہ کے مقدس موقع پر صوبائی دارالحکومت میں سکیورٹی کے فول پروف انتظامات کیے گئے ہیں۔ شہر بھر کی مساجد، امام بارگاہوں اور حساس مقامات کی حفاظت کے لیے 18 ہزار سے زائد پولیس اہلکار اور کمیونٹی رضاکاروں کو تعینات کیا گیا ہے تاکہ شہری پرامن ماحول میں عبادات ادا کر سکیں۔
حکومت اور پولیس انتظامیہ کی جانب سے جاری کردہ پلان کے مطابق سکیورٹی کو جدید ٹیکنالوجی اور انسانی وسائل کے اشتراک سے یقینی بنایا جا رہا ہے۔  شہر کی اہم مساجد اور امام بارگاہوں کے باہر پولیس کی بھاری نفری کے ساتھ ساتھ اقلیتی عبادت گاہوں پر بھی خصوصی نظر رکھی جا رہی ہے۔
 لاہور سیف سٹی اتھارٹی کے ہزاروں کیمروں کے ذریعے شہر کے داخلی و خارجی راستوں اور حساس علاقوں کی 24 گھنٹے مانیٹرنگ کی جا رہی ہے۔تمام نمازیوں کو واک تھرو گیٹس اور میٹل ڈیٹیکٹرز کے ذریعے مکمل تلاشی کے بعد ہی مساجد میں داخلے کی اجازت دی جا رہی ہے۔
ڈولفن فورس اور پولیس رسپانس یونٹ (PRU) کی ٹیمیں مساجد کے گردونواح میں مسلسل گشت کر رہی ہیں۔

مزیدخبریں