پنجاب بھر میں بلڈنگ سیفٹی ریگولیشنز پر مکمل عملدرآمد کا حکم، خلاف ورزی پر سخت کارروائی ہوگی

03:06 PM, 20 Jan, 2026

لاہور :صوبہ بھر میں بلڈنگ سیفٹی ریگولیشنز 2022 پر مکمل عملدرآمد کا حکم دے دیا گیا ہے اور خلاف ورزی کی صورت میں قانون کے مطابق سخت کارروائی کی ہدایت جاری کی گئی ہے۔

یہ احکامات صوبائی وزیر صحت و ایمرجنسی سروسز پنجاب خواجہ سلمان رفیق کی زیر صدارت ریسکیو ہیڈ کوارٹر لاہور میں منعقدہ اہم اجلاس کے دوران جاری کیے گئے۔ اجلاس میں بتایا گیا کہ پنجاب بھر میں بلند و بالا 2214 عمارات کا سروے مکمل کر لیا گیا ہے۔

صوبائی وزیر نے متعلقہ اداروں کو ہدایت کی کہ عمارتوں کی سیفٹی کو یقینی بنانے کے لیے قوانین پر بلاامتیاز عملدرآمد کیا جائے تاکہ کسی بھی ناخوشگوار واقعے سے بچا جا سکے۔

مزیدخبریں