شدید دھند کے باعث ٹرینیں لیٹ، مسافروں کو مشکلات کا سامنا

03:08 PM, 20 Jan, 2026

لاہور :میدانی علاقوں میں شدید دھند کے باعث ٹرینوں کے شیڈول پر بڑا اثر پڑا ہے۔ کراچی، کوئٹہ اور دیگر شہروں سے آنے والی متعدد ٹرینیں گھنٹوں کی تاخیر کا شکار ہیں۔

ٹرینیں ایک گھنٹے سے تین گھنٹے تک لیٹ ہو رہی ہیں، جس کے باعث مسافروں کو شدید پریشانی کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔ حکام نے مسافروں سے صبر و تحمل کی اپیل کی ہے اور کہا ہے کہ دھند کے خاتمے کے بعد ٹرینوں کا معمول کے مطابق آپریشن بحال کیا جائے گا۔

مزیدخبریں