لاہور ہائیکورٹ میں سائلین کی بائیو میٹرک حاضری کا آغاز، کیس دائر کرنے کے لیے موجودگی لازمی

03:10 PM, 20 Jan, 2026

لاہور :لاہور ہائیکورٹ سمیت پنجاب کی تمام عدالتوں میں آج سے سائلین کی بائیو میٹرک حاضری پر عملدرآمد شروع ہو گیا ہے۔ اس اقدام کا مقصد جعلی اور غیر ضروری کیسز کو روکنا بتایا گیا ہے۔

اب عدالتوں میں کیس دائر کرتے وقت سائل کی موجودگی اور بائیو میٹرک تصدیق لازمی ہوگی۔ حکام نے کہا ہے کہ یہ نظام شفافیت اور انصاف کی بروقت فراہمی کو یقینی بنانے میں مددگار ثابت ہوگا۔

مزیدخبریں