کتنا بھی کہا جائے معیشت بہتر ہے، حقیقت یہی ہے کہ معیشت نیچے جا رہی ہے:حافظ نعیم الرحمٰن

04:08 PM, 20 Jan, 2026

لاہور :امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمٰن نے کہا ہے کہ آئین میں ہر شعبے کے کردار کا تعین موجود ہے، لیکن بدقسمتی سے کوئی بھی شعبہ مؤثر طریقے سے کام کرنے کے لیے تیار نہیں۔ انہوں نے کہا کہ کتنا بھی کہا جائے کہ معیشت بہتر ہے، حقیقت یہی ہے کہ معیشت نیچے جا رہی ہے۔

حافظ نعیم الرحمٰن نے مزید کہا کہ جماعت اسلامی نے نظام بدلنے کے لیے رائے بدلنے کی مہم شروع کر دی ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ ایسا آن لائن انتخابی نظام لانا چاہیے کہ فارم 47 کی ضرورت ہی نہ پڑے اور شفافیت یقینی ہو۔

مزیدخبریں