لاہور :وزیراعلیٰ پنجاب نے صوبے کے ترقیاتی منصوبوں میں بیوٹیفکیشن پلان، گرین بیلٹس کا تحفظ اور سٹریٹ لائٹس کی بروقت تنصیب لازمی قرار دے دی ہے۔ ہدایت کی گئی ہے کہ فٹ پاتھ کی تعمیر منصوبے کے ساتھ مکمل کی جائے تاکہ بعد میں سڑکیں نہ کھودی جائیں۔
لاہور میں کمشنرز اور ڈپٹی کمشنرز سے خطاب کرتے ہوئے مریم نواز نے کہا کہ فائرسسٹم کا آڈٹ کیا جائے، نئے ایس او پیز بنائے جائیں، اور تمام مین ہولز سڑک کی سطح کے برابر اور یکساں معیار کے ہوں۔