کیو آر پینک بٹن نہ لگانے والی گاڑیوں کے خلاف ایکشن، یومِ عاشور کے بعد پنجاب بھر میں کریک ڈاؤن ہوگا

12:52 PM, 20 Jun, 2026

لاہور: پنجاب حکومت نے پبلک ٹرانسپورٹ، آن لائن کیبز اور رکشوں میں کیو آر پینک بٹن نصب نہ کرنے والوں کے خلاف کریک ڈاؤن کا فیصلہ کر لیا ہے۔ یومِ عاشور کے بعد صوبے بھر میں اس حوالے سے باقاعدہ کارروائی شروع کی جائے گی۔

حکام کے مطابق پبلک ٹرانسپورٹ، آن لائن ٹیکسی سروسز اور رکشوں میں کیو آر پینک بٹن آویزاں کرنا لازمی قرار دیا گیا ہے، جبکہ مقررہ ہدایات پر عمل درآمد نہ کرنے والی گاڑیوں کے خلاف قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔

کیو آر پینک بٹن کی تنصیب کے لیے پنجاب کے ہر ٹریفک سیکٹر میں خصوصی ٹیمیں تشکیل دی گئی ہیں، جو گاڑی مالکان اور ڈرائیورز کو سہولت کی فراہمی اور رہنمائی فراہم کر رہی ہیں۔ اس کے علاوہ رکشوں میں پینک بٹن کی تنصیب کے لیے 12 علیحدہ ٹیمیں بھی مختص کی گئی ہیں۔

حکام کا کہنا ہے کہ اس اقدام کا مقصد عوام، خصوصاً خواتین اور بچوں کے سفر کو مزید محفوظ بنانا اور ہنگامی صورتحال میں فوری مدد کی فراہمی کو یقینی بنانا ہے۔

مزیدخبریں