پنجاب میں 'اے آئی گورننس' کا آغاز: وزیراعلیٰ آفس اب 'اے آئی آفس آف سی ایم' کہلائے گا

06:53 PM, 20 Mar, 2026

لاہور :پنجاب حکومت نے حکومتی امور کی انجام دہی کے لیے پاکستان کا پہلا باضابطہ آرٹیفیشل انٹیلیجنس (AI) گورننس نظام نافذ کرنے کا اعلان کر دیا ہے۔ سینئر صوبائی وزیر مریم اورنگزیب کی زیرِ صدارت اجلاس میں 'اے آئی وژن 2029' کے تحت بڑے فیصلوں کی منظوری دی گئی۔وزیراعلیٰ پنجاب کے دفتر کو مکمل طور پر ٹیکنالوجی اور اے آئی سے لیس کر کے 'اے آئی آفس آف سی ایم' کا درجہ دے دیا گیا۔
تمام حکومتی محکموں کو ایک سینٹرل اے آئی یونٹ سے منسلک کیا جائے گا تاکہ ڈیٹا کی بنیاد پر فوری اور درست فیصلے کیے جا سکیں۔ صحت، تعلیم، زراعت اور پولیس جیسے اہم شعبوں کی کارکردگی جانچنے کے لیے اے آئی ڈیش بورڈز تیار کیے جائیں گے۔
 صوبے میں 'اے آئی اکیڈمی' قائم کی جائے گی جو نوجوانوں کو جدید ٹیکنالوجی کی تربیت فراہم کر کے روزگار کے نئے مواقع پیدا کرے گی۔ پنجاب کی پہلی اے آئی گورننس پالیسی کی تیاری شروع کر دی گئی ہے، جس کا مقصد عوامی خدمات میں شفافیت اور رفتار لانا ہے۔

مزیدخبریں