لاہور: جماعت اسلامی کے تین روزہ ملک گیر اجتماعِ عام کے لیے ملک کے مختلف شہروں سے قافلوں کی آمد کا سلسلہ جاری ہے۔ کراچی سمیت سندھ کے مختلف علاقوں سے شرکت کے لیے اسپیشل ٹرینیں بھی پہنچنا شروع ہوگئی ہیں، جبکہ خواتین بھی بچوں کے ہمراہ بڑی تعداد میں اجتماع گاہ پہنچ رہی ہیں۔
انتظامیہ کے مطابق اجتماع عام میں ملک بھر سے لاکھوں افراد کی ریکارڈ شرکت متوقع ہے۔ شرکا کی سہولت کے لیے اجتماع گاہ میں شاپنگ سینٹرز، میڈیکل کیمپس، رہائش گاہیں اور کڈز زون قائم کر دیے گئے ہیں۔
اجتماع عام کی تیاریاں آخری مراحل میں داخل ہو چکی ہیں جبکہ ہزاروں رضا کاروں نے سیکیورٹی سمیت دیگر انتظامات سنبھال لیے ہیں۔ انتظامیہ کا کہنا ہے کہ اجتماع گاہ میں داخلی و خارجی راستوں، پارکنگ اور رہنمائی کے لیے خصوصی ٹیمیں تعینات کی گئی ہیں۔