سرکاری و پرائیویٹ سکولوں میں طلبہ کے موبائل فون کے استعمال پر پابندی عائد

02:42 PM, 20 Nov, 2025

لاہور: محکمۂ سکول ایجوکیشن نے پنجاب بھر کے سرکاری و نجی سکولوں میں طلبہ کے موبائل فون کے استعمال پر پابندی عائد کر دی ہے۔ محکمہ نے اس پابندی کا اطلاق تمام سکولوں پر فوری طور پر نافذ کرنے کی ہدایت جاری کر دی ہے۔

محکمۂ سکول ایجوکیشن نے تمام ڈسٹرکٹ ایجوکیشن اتھارٹیز کے سربراہان کو ہدایات جاری کی ہیں کہ پابندی پر سختی سے عملدرآمد کرایا جائے اور خلاف ورزی کی صورت میں متعلقہ اداروں کے خلاف کارروائی عمل میں لائی جائے

مزیدخبریں