گورنر پنجاب کا ضلع کرم میں کامیاب آپریشنز پر سیکیورٹی فورسز کو خراجِ تحسین

02:43 PM, 20 Nov, 2025

لاہور: گورنر پنجاب سردار سلیم حیدر خان نے خیبر پختونخوا کے ضلع کرم میں سیکیورٹی فورسز کی جانب سے کیے گئے دو کامیاب آپریشنز پر فورسز کو خراجِ تحسین پیش کیا ہے۔ گورنر پنجاب نے اپنے بیان میں کہا کہ سیکیورٹی فورسز نے کارروائیوں کے دوران 23 خوارجیوں کو جہنم واصل کیا جو کہ ملک میں امن کے قیام کے لیے ایک بڑی کامیابی ہے۔

انہوں نے کہا کہ سیکیورٹی فورسز ملک سے دہشت گردی کے ناسور کو جڑ سے اکھاڑ پھینکنے کے لیے پوری طرح پرعزم ہیں، اور قوم ان کی قربانیوں کو سلام پیش کرتی ہے۔

گورنر پنجاب نے امید ظاہر کی کہ اس طرح کی کارروائیاں مستقبل میں بھی ملک میں دیرپا امن کے قیام کا باعث بنیں گی۔

مزیدخبریں