وزیرِ اعلیٰ مریم نواز کی ارشد ندیم کو ریاض اسلامک سولڈیرٹی گیمز میں شاندار کامیابی پر مبارکباد

02:44 PM, 20 Nov, 2025

لاہور: وزیرِ اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے ریاض اسلامک سولڈیرٹی گیمز میں جیولن تھرو کے مقابلے میں شاندار کامیابی حاصل کرنے پر پاکستان کے اولمپک ہیرو ارشد ندیم کو مبارکباد پیش کی ہے۔

وزیرِ اعلیٰ نے اپنے پیغام میں ارشد ندیم کے لیے نیک تمناؤں کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ارشد ندیم کا ہر سنہری میڈل پاکستان کے لیے محض اعزاز نہیں بلکہ ملک کی پہچان اور وقار ہے۔

مریم نواز کا کہنا تھا کہ پاکستان کے روشن آج اور کل میں ارشد ندیم کی خدمات اور محنت کو ہمیشہ سنہری حروف میں یاد رکھا جائے گا۔ انہوں نے امید ظاہر کی کہ ارشد ندیم مستقبل میں بھی پاکستان کا نام دنیا بھر میں بلند کرتے رہیں گے۔

مزیدخبریں