بچوں کے عالمی دن پر ہر بچے کو اپنے مستقبل کے فیصلوں میں حصہ دینے کا حق تسلیم کیا جائے:صبا قمر

03:34 PM, 20 Nov, 2025

اسلام آباد: بچوں کے عالمی دن کے موقع پر یونیسف کی پاکستان سفیر صبا قمر نے کہا کہ ہر بچے کو اپنے مستقبل کے فیصلوں میں رائے دینے کا حق حاصل ہونا چاہیے۔ انہوں نے انسٹاگرام پر جاری ویڈیو میں بچوں کے حقوق، محفوظ ماحول اور صحت مند پرورش پر زور دیا۔

صبا قمر نے خبردار کیا کہ پاکستان میں کم عمر لڑکیوں کی شادیاں اور نابالغ حاملہ ہونے کے واقعات بچوں کے مستقبل کے لیے خطرہ ہیں، جس سے بچوں اور ماں دونوں کی جان کو خطرہ لاحق ہوتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ بچوں کے حقوق کے تحفظ اور انہیں اپنے مستقبل کے فیصلوں میں شامل کرنے کے لیے مستقل اقدامات ضروری ہیں۔ صبا قمر کو 2024 میں یونیسف پاکستان کا پہلا قومی سفیر مقرر کیا گیا۔

مزیدخبریں