لاہور میں سموگ کا شدید اثر، ایئر کوالٹی انڈیکس 250 سے تجاوز، دنیا کے آلودہ شہروں میں دوسرے نمبر پر

10:08 AM, 20 Oct, 2025

لاہور:لاہور میں سموگ کا احساس بڑھنے لگا ہے اور فضائی آلودگی کی سطح شدید حد تک پہنچ گئی ہے۔ ایئر کوالٹی انڈیکس (AQI) 250 سے تجاوز کر چکا ہے، جس کے باعث لاہور دنیا کے سب سے آلودہ شہروں کی فہرست میں دوسرے نمبر پر آ گیا ہے۔

محکمہ موسمیات نے پیش گوئی کی ہے کہ آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران بارش کا کوئی امکان نہیں، جس سے آلودگی کی سطح میں کمی متوقع نہیں۔

ماحولیاتی ماہرین نے شہریوں کو مشورہ دیا ہے کہ وہ فضائی آلودگی سے بچاؤ کے لیے ماسک پہنیں اور غیر ضروری باہر نکلنے سے گریز کریں۔

مزیدخبریں