پنجاب پولیس کے ترقیاتی بجٹ میں بہتری، 6 ارب 90 کروڑ روپے جاری

01:15 PM, 20 Oct, 2025


لاہور: پنجاب حکومت نے سیلاب کی وجہ سے روک دیا گیا پنجاب پولیس کے ترقیاتی بجٹ کا 50 فیصد حصہ جاری کر دیا ہے۔ ابتدائی طور پر 6 ارب 90 کروڑ روپے کے فنڈز کا اجرا کیا گیا تھا، جس کے بعد 146 نئی ترقیاتی سکیموں پر کام شروع ہو چکا ہے۔

رواں مالی سال کے لیے پنجاب پولیس کو مجموعی طور پر 7 ارب 40 کروڑ روپے کا ترقیاتی بجٹ مختص کیا گیا ہے۔ یہ رقم گزشتہ مالی سال کے بجٹ سے ساڑھے 4 ارب روپے کم ہے، جب پولیس کو 12 ارب سے زائد کا بجٹ ملا تھا۔

حکومت کا کہنا ہے کہ جاری شدہ سکیموں کی تکمیل اور نئی سکیموں کے لیے سپلیمنٹری گرانٹس کی درخواستیں بھی جلد دی جائیں گی تاکہ ترقیاتی کاموں میں تیزی لائی جا سکے۔

مزیدخبریں