لاہور میں ٹماٹر کی قیمتیں 500 روپے کلو تک پہنچ گئیں، شہری پریشان

01:17 PM, 20 Oct, 2025

لاہور : لاہور کی مارکیٹ میں ٹماٹر کی قیمتوں نے ایک بار پھر نیا ریکارڈ قائم کر دیا ہے اور فی کلو ٹماٹر کی قیمت 500 روپے تک پہنچ گئی ہے، جس سے عوام کے چہرے پریشانی اور غصے سے لال ہو گئے ہیں۔

دکانداروں کا کہنا ہے کہ ایران اور افغانستان کی طرف سے لگائی گئی پابندیوں کے باعث ٹماٹر کے کنٹینرز روانہ نہیں ہو پا رہے، جس کی وجہ سے مارکیٹ میں سپلائی متاثر ہوئی ہے اور قیمتوں میں اضافہ ہوا ہے۔ شہریوں کا مطالبہ ہے کہ حکومت فوری طور پر اس مسئلے کا حل نکالے۔

مزیدخبریں